مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

March 02, 2024

فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق ایئرپورٹ پر مولانا راشد سومرو اور دیگر نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔

انکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کل جے یو آئی سندھ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔