صدارتی الیکشن، زاہد خان پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کی حمایت سے لاعلم

March 02, 2024

فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان صدارتی الیکشن کے سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری کےلیے پارٹی کی جانب س حمایت کے اعلان سے لاعلم نکلے۔

ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی حمایت کے فیصلے کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ترجمان مرکزی صدر اسفند یار ولی کا بیان جاری کیا تھا، ہم نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا تھا۔

زاہد خان کا کہنا تھا کہ پہلا بیان پارٹی کے مرکزی صدر کا تھا، اب آصف زرداری سے ملاقات صوبائی صدر نے کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب یہ معاملہ مرکزی اور صوبائی صدور کا ہے، وہ خود اس مسئلے کو دیکھیں۔