اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے اقدامات کیلئے قرارداد کی منظوری، سعودی عرب کا خیر مقدم

March 17, 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اسلام دشمنی سے نمٹنے کے اقدامات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ’اسلامو فوبیا‘ سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں خصوصی ایلچی کی تقرری کے اقدام کو بھی سراہا گیا ہے۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے انتہا پسندانہ خیالات و رجحانات کا مقابلہ کرنے اور اس حوالے سے ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔