اسرائیلی فوجی ذہنی خلفشار کا شکار، لڑنے سے انکار

March 17, 2024

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کے طبی معائنے میں ذہنی انتشار و خلفشار میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہے ۔ 1973ء کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد اسرائیلی فوج کو یہ سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے ۔ جسے پوسٹ ٹرامیٹیک اسٹر لیس ڈس آرڈر کہا جاتا ہے ۔ اسرائیلی فوج کے ذہنی صحت سے متعلقہ شعبے کے سربراہ کرنل لوئسین ٹیٹسلا لار نے یہاں میڈیا کو بتائی ایسے فوجیوں نے عارضی رخصت کے بعد میدان جنگ میں واپسی سے انکار کردیاہے ۔ جس نے اسرائیلی فوج کی لڑاکا جنگی صلاحیت کو شدید متاثر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس جادو کی چھڑی ہوتی تو اس پورے عرصے کو اسرائیلی فوج کی کارکردگی کے ریکارڈ سے نوچ کر نکال دیتے ۔