نائیجر کا امریکا کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان

March 18, 2024

نیامی (اے پی پی) نے امریکا کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کے معاہدے کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نائیجر کی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کے معاہدے ختم کررہی ہے۔یہ اعلان صدر کو معزول کرنیوالے اور روس کے قریب آنیوالے فوجی جنتا کے ساتھ رابطے کی تجدید کے لیے تین روزہ دورے کے بعد ایک سینئر امریکی وفد کے نائجر سے روانہ ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نےملک کے اندر امریکی محکمہ دفاع کے امریکی فوجی اور سویلین ملازمین سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔