اسرائیل حماس سے جنگ ہار چکا ہے، سابق صیہونی کمانڈر

March 18, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے ایک سابق فوجی کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اپنی جنگ ہار چکا ہے۔ یتزاک برک نے اسرائیلی اخبار ماریو میں ایک مضمون میں کہا کہ "آپ بہت سے لوگوں سے زیادہ دیر تک جھوٹ نہیں بول سکتے۔" ’’جو کچھ غزہ کی پٹی میں اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہو رہا ہے جلد یا بدیر ہمیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔‘‘برک نے کہا کہ اسرائیلی ہوم فرنٹ "علاقائی جنگ کے لئے تیار نہیں ہے، جو غزہ کی پٹی کی جنگ سے ہزاروں گنا زیادہ مشکل اور سنگین ہو گی"۔