پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رہیگا، بل گیٹس کا وزیراعظم کو خط

March 19, 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)بل اینڈ میلنڈا گیٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔بل گیٹس نے انتخابات میں کامیابی اور نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد بھی دی۔انہوں نے خط میں اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان 2024 کے اختتام تک پولیو سے پاک ہوجائےگا۔بل گیٹس کا وزیر اعظم کو لکھےگئے خط میں کہنا تھا کہ آپ اس معاملے پر فون پر مجھ سے بات کریں تو آپ کا شکر گزار رہوں گا۔