پیپلزلائرز فورم کا این اے148کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

March 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد این اے 148سے قومی اسمبلی کی سیٹ خالی ہوگئی ہے ، جس پر متوقع طور پر ان کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی امیدوار ہوں گے ، اس حوالے سے پیپلزلائرز فورم کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس کی صدارت پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے کی ، میزبان کوآرڈی نیٹر پیپلزلائرز فورم جنوبی پنجاب و ڈپٹی سیکرٹری جنرل نشید عارف گوندل ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ایل ایف جنوبی پنجاب زوارحسین اور سینئرنائب صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب خالدظفر،رانا جاوید،چوہدری یسین، تھے ، جبکہ علی قاسم گیلانی مہمان خصوصی تھے ، اجلاس میں این اے 148کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیاگیا، علی قاسم گیلانی نے کہا کہ وہ اپنے والد کی طرح حلقہ اورملتان کے عوام کے مسائل حل کے لئے خاندانی روایت کے مطابق کام کریں گے۔