سی پی او کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل کے حل کے احکامات

March 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری لگائی گئی ، شہریوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیاسی پی او نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا ۔