کمشنر کی پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ ، کبوتر بازی کیخلا ف کارروائی کی ہدایت

March 27, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ کر کےپتنگ بازی،ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی کے خلاف فوری کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ سی او میونسپل کارپوریشن کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ نور خان ائربیس کے اطراف میں سات یونین کونسلز میں سے ہر گھر کو کبوتر بازی سے پاک کریں اور گھروں کی چھتوں سے کبوتروں کے پنجرے بھی اٹھوائیں جائیں۔ ان یونین کونسلز میں صفائی کو یقینی بنایا جائے اور کہیں پر بھی کوڑے کے ڈھیر کی شکایت موصول نہ ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس میں برڈ ہیزرڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جرم ہے۔ شہر ی اس جان لیوا کھیل کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔