ٹی 20 رینکنگ، بیٹر میں سوریا، بولر میں عادل رشید پہلے نمبر پر

March 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کےسوریا کماریادیو کا پہلا نمبر ہے۔انگلینڈ کےفل سالٹ کی دوسری ،محمد رضوان اور بابر اعظم کی بدستور تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔جنوبی افریقاکے ایڈن مارکرم پانچویں اور یشسوی جیسوال چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولروں رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کاپہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔ حارث رؤف 18 ویں اور شاہین آفریدی کی 19 ویں پوزیشن ہےسری لنکا کےوانندو ہسارانگا دوسرے،ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی تیسرے بھارت کےاکشرپیٹل چوتھےسری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پانچویں نمبر پر ہیں۔