کوہلی بہترین فنشرز میں سے ایک، پیٹرسن

March 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ کی تاریخ میں بہترین میچ فنشرز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ویرات نے ایک اہم چیز جو بھارتی کرکٹ کے لیے کی ہے وہ یہ کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرز کو ایتھلیٹس بنادیا ہے۔ ویرات وکٹوں کے درمیان دوڑ رہا ہوتا ہے تو اس کا عزم اور ہمت نظر آتی ہے، نظر آرہا ہوتا ہے کہ وہ اپنا سو فیصد دے رہا ہے۔