اذلان شاہ ہاکی 4 مئی سے شروع

March 28, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنی مہم کا آغاز میزبان چار مئی کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کر ے گی ۔ ٹورنامنٹ 4 سے 11 مئی تک ملائشیا میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں نیوزی لینڈ کوریا، ملائشیا، جاپان، پاکستان اور کینیڈا شرکت کریں گی ۔ پاکستان دوسرا میچ 5 مئی کو کوریا، تیسرا میچ جاپان سے 7 مئی، چوتھا 8مئی کو کینیڈا اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ سے میچ کھیلے گا۔ پاکستان نے پچھلے ایونٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔