مختلف جرائم پر 33افراد کے خلاف مقدمات درج

March 28, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے، سکیورٹی انتظامات نہ کرنے ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے ،تیز رفتار گاڑیاں چلانے، گاڑیوں میں گیس سلنڈر رکھنے، ایل پی جی گیس ری فیلنگ کرنے اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں 33افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔