اسلام آباد سے تاجر کا اغواء رقم ہتھیا لی، 6کروڑ بھتہ طلب

March 28, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا سے تاجر کو اغواء کرکے نہ صرف رقم ہتھیا لی گئی بلکہ 6 کروڑ بھتہ بھی طلب کر لیا گیا۔ تھانہ کوہسار کو وینش کمار نے بتایا کہ سعید خان مسلح افراد کے ہمراہ دکان پر آئے اور گاڑی میں بٹھا کر اپنے ایف ٹین دفتر لے گئے جہاں سعید خان اور شیخ وسیم نے مجھے حبس بے جا میں رکھا، تشدد کیا، جیب سے 60000روپے بھی نکال لئے کہا کہ بھائی چاند کمار کو بلاؤ اور تاوان کیلئے 6کروڑ روپے کا چیک منگواؤ، 30 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی کی فائلیں بھی لے لیں اور زبردستی اشٹام پر دستخط کرائے مجھے ہراساں کرتے رہے اور بھتہ مانگتے رہے۔