ڈی جی نیب وقار چو ہان کو ستا رہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا

March 28, 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) حکو مت پاکستان نے پولیس سروس کے گر یڈ20 کے افسر ڈی جی نیب وقار چو ہان کو پبلک سروس میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ستا رہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا ہے ۔گورنر پنجاب بلیغ الر حمن ٰ نے گزشتہ روز ایک تقریب میں انہیں ایوار ڈ دیا، ایوارڈایف آئی اے میں بطور ڈائریکٹر سائبر کرائمز تعیناتی کے دوران ان کی نمایاں کا کردگی پر دیاگیاجہاں انہوں نے سائبر کرائمز میں متوازی مالیاتی انوسٹی گیشن کا تصور متعارف کرایاجو بعد ازاں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں منی لانڈرنگ کی انوسٹی گیشن کا وسیلہ بنا۔انکی کمانڈ میں ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصو لوں کے مطابق ایف آئی اے نے شمالی ریجن میں حوالہ اور منی لانڈرنگ کیخلاف مہم چلائی۔