36 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات اسلحہ،6مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

March 28, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے 220پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں ۔ 16ملزموں سے 7کلو سے ز یادہ چرس اور41لٹرشراب برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے 11ملزموں سے دس پستول اور ایک خنجر برآمد کر لیا۔سٹی پولیس نےسٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کوگرفتار کرکے 6چوری شدہ موٹرسائیکل ،موبائل فون ، اسلحہ ،چھینی گئی رقم ایک لاکھ 7ہزار روپے برآمد کر لئے ۔