میٹرو بس ٹریک کی مرمت ار ڈی اے کو فنڈز کی ادائیگی

March 28, 2024

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے میٹرو بس سروس ٹریک کی تعمیر و مرمت کے لئے 62 کروڑ 50 لاکھ مالیت سے کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی غرض سے کنٹریکٹر فرموں سے پری کوالیفیکیشن طلب کر لی گئی ہیں۔اس حوالے سے راولپنڈی میں پہلے مرحلہ میں 10 کلو میٹر ٹریک اور سٹیشنز سمیت کوریڈور کی مرمت کی جائے گی۔اس مقصد کے لیئے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پاکستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔