پھوپھی کا حصہ ہڑپ کرنے والے بھتیجوں کے خلاف مقدمہ

March 28, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ہاؤسنگ سوسائٹی میں وراثتی پلاٹ فروخت کرکے پھوپھی کا حصہ ہڑپ کرنے والے بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک بھتیجا گرفتار کر لیا گیا۔ غزالہ نوید نے درخواست دی کہ انکے بھائی طارق سندھو کی اولاد نہ ہونے کے باعث جائیداد بیوہ ،بہن اور دیگر بھتیجوں میں تقسیم ہونا تھی جسے اس کی بیوہ بھابھی نفیسہ طارق،بھتیجوں فیضان ، حامد اور سمیرا نے دھوکہ دہی سے فروخت کر دیا اورسائلہ کو حصہ نہ دیا۔اسے حق دلایا جائے۔