محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

March 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے محنت کش نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ الپہ کو بلال نے درخواست دی کہ اس کا چھوٹا بھائی رمضان بکریاں چرا رہا تھااچانک بکریاں کھیت میں چلی گئی اسی رنجش پر علی وغیرہ نے میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدیدزخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔