جمعیت علماءاسلام کے امیدوار این اے 148ملک سجاد مصطفی وینس کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی

March 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر )جمعیت علماءاسلام کے امیدوار این اے 148 ملک سجاد مصطفی وینس کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کے موقع پر ملک سجاد مصطفی وینس ، مولانا محمد ایازالحق قاسمی، مولانا حبیب الرحمنٰ اکبر، الحاج زاہدمقصوداحمدقریشی، حاجی ملک اصغر علی ودیگر مقررین نےکہا کہ ہمیں رمضان کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات اور صلہ رحمی کا اہتمام کرنا چاہئے اس ماہ مبارک میں خالق کائنات جنت کے دروازے کھول دیتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیتے ہیں۔ جمعیت علماءاسلام 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے ، افطار پارٹی میں مولانا ابوبکر عثمان الازہری،مفتی عمرفاروق،محمد جنیدعبداللہ، ملک جاوید وینس،ملک مھدی حسین تھیم ، چوہدری طیب گجر،ملک سجادحسین تھیم، اکرم آرائیں،مہرالطاف سیال،ملک حسن ظفروینس،زاہدحبیب گجر ،ودیگر کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔