راولپنڈی بورڈ کا اسلامیات / مطالعہ کا معروضی سوالات کا پرچہ لیک ،عملہ معطل

March 29, 2024

راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)پنجاب بھر مین پرچہ واٹس ایپ کرنیوالے مافیا کے سرکردہ عناصر گرفتار۔22 مارچ کو پرچہ بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے آغاز کے بعد سوالیہ پرچہ کی تصویر شیر کی گئی تھی ۔ اس سلسلہ میں 8ملزم گرفتار ہو چکے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں پولیس کو محکمہ ایجوکیشن کیساتھ ملکر امتحانی مراکز کے دورہ اور چیکنگ کا اختیار دیدیا گیاالیکٹرانک ڈیوائیسز سے بوٹی وغیرہ ملنے پر سخت کارروائی ہوگی۔ راولپنڈی بورڈ کا اسلامیات اور مطالعہ کا معروضی سوالات کا پرچہ منگوال اور ٹنچ بھاٹہ سے پرچہ ختم ہونے کے بعد لیک ہوا تھا . جس پر ایف آئی آر درج کر کے عملہ کو معطل کر دیا گیا ہے زرائع کے مطابق لاہور کی ایک اکیڈمی یہ کام کر رہی ہے. پنجاب بھر میں تمام تعلیمی بورڈز میں سیکنڈری اسکول پہلا سالانہ امتحان 2024 جماعت نہم کے سلسلہ میں پرچہ کیمسٹری اور جنرل سائنس منعقد ہوئے ۔ جماعت نہم کے جاری امتحان میں اب تک 36 امیدواران کے خلاف نجائزذرائعے استعمال کرنے کے کیسز جبکہ 3 امیدواران دوسرے کی جگہ امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن کو حوالہ پولیس کیا گیا ۔ سیکرٹری ھائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے تمام چیرمینز اور کنٹرولرز امتحانات کو ہدایت کی ہے کہ تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جائے