اضلاع سے باہر عارضی ڈیوٹی کرنیوالے تمام اساتذہ کو واپس بلانے کا فیصلہ

March 29, 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) اپنے اضلاع سے باہر عارضی ڈیوٹی کرنیوالے تمام اساتذہ کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے سی ای اوز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ کو فوری واپس اپنی ڈیوٹی پر واپس بلایا جائے جو اپنے ضلع سے باہر عارضی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارراوئی عمل میں لانے کی ہدیت کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں تمام سی ای اوز ایجوکیشن سے 30 مارچ تک رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔