6ماہ سے زیادہ تھانوں میں تعینات پولیس ملازمین کی فہرستیں تیار،جلد تبادلوں کا امکان

March 29, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 6ماہ سے زیادہ تھانہ میں تعینات پولیس ملازمین کی فہرستیں تیارکرلی گئیں ،ذرائع کے مطابق ایک تھانہ میں ڈبل تعیناتی اور چھ ماہ سے زیادہ عرصہ سے ایک ہی تھانے میں ڈیوٹی کرنیوالے پولیس ملازمین کوتبدیل کرنے کافیصلہ کیا گیاہےاور بتدریج ایسے ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ جلد شروع کردیاجائے گا۔ذرائع کاکہناہے اسی حوالے سےتھانہ روات میں تعینات 68 ملازمین کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے جو کافی عرصہ سےتعینات تھے۔ راولپنڈی پولیس کے متعلقہ افسروں نے اس حوالے سے کسی قسم کے سیاسی دباؤبارے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو 6ماہ سے زیادہ تعیناتی کا عرصہ گزرنے پر تبدیل کیا جارہا ہے اور ملازمین کی تبدیلی پالیسی کے مطابق تمام تھانوں میں کی جارہی ہے ۔