غزہ کی استقامت پر دنیاحیران ، اسرائیل کا بیانیہ مسترد کر دیا، راجہ ناصر عباس

March 29, 2024

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین کانفرنس کاانعقاد ہوا۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کر دیا، آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حیرت ہے کہ یورپ کے کھیل کے میدانوں میں فلسطین کا جھنڈا لہرایا جا سکتا ہے لیکن پی ایس ایل میں نہیں، پاکستان میں فلسطین کے لئے چندہ اکھٹا کرنے پر پابندی ہے۔ پاکستان عالم اسلام کے لئے ایک امید تھی، لیکن ریاست کی پالیسی شاید کچھ اور ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما پیر نور الحق قادری نے کہا کہ چار اسلامی ممالک بھی متحد ہو جائیں فلسطین کی حمایت میں کل ہی غزہ کی جنگ رک جائے گیجماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، مظہر برلاس، سید ناصر عباس شیرازی، خواجہ مدثر تونسوی، قاضی شفیق احمد، ملک اقرار حسین، سید ظہیر نقوی و دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔