رواں مالی سال، سات ماہ میں مالی خسارہ میں 37.9 فیصد اضافہ

March 30, 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ترسیلات زر میں1.2فیصد ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں17.1فیصد ، درآمدات میں 8.8 فیصد کمی ہوئی، برآمدات میں10.2فیصد ، ایف بی آر ٹیکس ریونیو میں29.8فیصد ، نان ٹیکس ریونیو میں 104.7فیصد اضافہ ہوا ، جولائی تا جنوری کے سات ماہ میں مالی خسارہ 37.9فیصد اضافے سے 2720 ارب50کروڑروپے ہوگیا جو گزشتہ برس اس عرصے میں 1973ارب50کروڑ روپے تھا، پرائمری بیلنس میں 105.2فیصد اضافے کےساتھ 1938ارب 80کروڑ روپے ہوگیا جو گزشتہ برس سات ماہ کے عرصے میں 944ارب80کروڑ روپے تھا ، جولائی تا فروری کے آٹھ ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 74فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، وزارت خزانہ کی جاری ماہانہ اقتصادی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 8ماہ میں پاکستان کی ترسیلات زر18ارب10کروڑ ڈالر، برآمدات 20ارب 50کروڑ ڈالر ، درآمدات 34 ارب 10کروڑ ڈالر ہوئی ، غیر ملکی سرمایہ کاری82کروڑ 6لاکھ ڈالر کی ہوئی۔