بانی PTI پر پہلے بھی حملہ ہوا، مزید حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے، عدالت

March 30, 2024

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے، ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کروں گا، بانی پی ٹی آئی ہوں یا اللہ دتہ ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے، پہلے لیاقت علی خان اور پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا۔