ناظم آباد کھجی گراؤنڈ میں لیاری گینگ وار کا کارندہ قتل

March 30, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد کھجی گراونڈ میں لیاری گینگ وار کے کارندے کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدوڈ رضویہ تھانے سے متصل کھجی گراؤنڈ قبرستان میں مبینہ طور پر گینگ وار کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت لال محمد عرف لالو کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایاکہ قتل کیے جانے والا لال محمد عرف لالو پاک کالونی کے علاقے کا رہائشی بتایاجاتاہے۔