صدر مملکت اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس بلائیں، انجمن اساتذہ

March 30, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ، عبدالحق کیمپس کے سکریٹری ڈاکٹر عرفان عزیز نے صدر مملکت/چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس طلب کریں اور موجودہ ابہام کو ختم کروائیں۔انھوں نے اپنے بیان وفاقی اردو یونیورسٹی نے سینیٹر واجد جواد کی جانب سےیونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں مداخلت کو غیر اخلاقی اقدام قرار دیا ہے۔ عرفان عزیز نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کی مختصر تاریخ میں 17 سے زائد وائس چانسلر صرف اس لیے اپنی مدت مکمل نہ کرسکے کہ سیاسی تعلقات رکھنے والے اراکین سینیٹ یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔ انجمن ترقی اردو کے صدر واجد جواد ماضی میں متعدد مرتبہ تحریری طور پر یونیورسٹی کو انجمن ترقی اردو کی ملکیت میں دینے کی درخواست کر چکے ہیں۔ انجمن ترقی اردو کے صدرکو یونیورسٹی میں انتظامی بحران پیدا کرنے کے بجائے ، سینیٹ کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کرنا چاہیے ۔