اے ڈی بی آؤٹ لُک رپورٹ حکومتی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے: احد چیمہ

April 12, 2024

—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی آؤٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں مستحکم اور پائیدار معیشت کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

احد چیمہ نے مزید کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں، مالی نظم و ضبط بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اقتصادی امور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔