• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی، ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دیے دیا، اسٹاف کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا۔

 مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس، نظم و نسق کو خراب کیا، کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ اور داخلوں کے حوالے سے میں کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔

احد چیمہ کی اہلیہ  نے فیس معافی کے لیے گورنر پنجاب کو درخواست دی تھی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کے کہنے پر احد چیمہ کے دونوں بچوں کی تین سال کی فیس معاف کی گئی۔

گورنر پنجاب کے حکمنامے کے مطابق انہوں نے ہمدردانہ غور کرتے ہوئے وفاقی وزیر احد چیمہ کے بچوں کی فیس معاف کی، کالج کے پرنسپل نے منظور شدہ چھٹی کے دورانیے کے بعد اسکول جوائن نہ کرنے پر احد چیمہ کے بچوں کا داخلہ بھی منسوخ کیا تھا۔

گورنر پنجاب نے پرنسپل کے وہ آرڈرز بھی مسترد کردیے تھے

قومی خبریں سے مزید