چینی سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت کیلئے وسیع پیمانے پر فوٹوونک چپلیٹ تیار کرلی

April 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے روایتی الیکٹرانک ٹرانزسٹرز کی بجائے فوٹوونکس پر مبنی انقلابی مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپ ڈیزائن کی ہے، جس سے وسیع پیمانے پر فوٹوونک کمپیوٹنگ اور حقیقی دنیا کے لیے موثر اے آئی ایپلی کیشنز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔اے آئی کی تیز رفتار ترقی کے لیے اگلی نسل کی کمپیوٹنگ کے لیے توانائی اور جگہ کا موثر ترین استعمال لازمی ہے۔ آپٹیکل ذہین کمپیوٹنگ نے اعلی پروسیسنگ کی رفتار اورتوانائی کے انتہائی موثر استعمال کے حصول کی جانب بڑی صلاحیت کا اظہار کیا ہے،یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کمپیوٹنگ کی صلاحیت اور توانائی کی کھپت میں اے آئی چیلنجزپر اگلی نسل کے کمپیوٹنگ پیراڈائم سے نمٹا جاسکتا ہے۔تاہم، موجودہ آپٹیکل کمپیوٹنگ عام مقصد کے ذہین کمپیوٹنگ کے لیے اپنی حقیقی صلاحیت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔