نائیجیریا گردن توڑ بخار کی ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا

April 14, 2024

ابوجا (جنگ نیوز )عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نائیجیریا گردن توڑ بخار کی ویکسین استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ نائیجیریا افریقا میں اس ہلاکت خیز بیماری کا شکار ہونے والے ممالک میں نمایاں ہے۔ جہاں گزشتہ سال اس مرض کی شدت میں50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 26افریقی ممالک میں گردن توڑ بخار کا مرض پھیلاہوا ہے۔