چین: کشتی حادثے میں لاپتہ تمام 6 افراد زندہ مل گئے، 12 ہلاک

April 15, 2024

شی جیاژوانگ(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں ایک کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے تمام چھ افراد زندہ مل گئے ہیں۔ مقامی حکام نے اتوار کو بتایا کہ کشتی چھن ہوانگ ڈا شہر کی لولونگ کانٹی کے گاں تالین کو میں الٹی جس کے نتیجے میں 31 افراد پانی میں جا گرے جن میں سے 12 ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کشتی دریا میں سیر کے لیے استعمال کی گئی تھی جسے گائو ں والوں نے خود بنایا تھا اوریہ لائف جیکٹس سے لیس نہیں تھی۔ پولیس نے کہا کہ کشتی کے مالک اور آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔