پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 535,940 تک پہنچ گئی

April 15, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔13 اپریل 2024تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 535,940 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔ اپریل سے 13اپریل تک 8581 افغان شہریوں میں 3127مرد، 1972خواتین اور 3482 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کے لیے 287گاڑیوں میں 310خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔