قلات: لیویز اور چوروں کے درمیان فائرنگ، ایک شخص ہلاک، تین اہلکار زخمی

April 15, 2024

قلات( این این آئی) قلات میں لیویز اور چوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو اے ٹی ایف اہلکاروں اور ایک لیویز اہلکار سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔لیویز حکام کے مطابق قلات کے علا قے میلبی میں ڈاکو چرواہے سے ریوڑ چھین کر لے جارہے تھے کہ لیویز نے فوری طورپر کا رروائی عمل میں لائی جس پر لیویز اور چوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو وں کی فائرنگ سے دواے ٹی ایف اہلکار اور ایک لیویز اہلکار سمیت چار افراد شدیدزخمی ہوگئے جبکہ شہری محمد داوٴد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا زخمیوں میں لیویز اہلکار ذولفقار اور اے ٹی ایف کے دو اہلکار احمد خان اور سرفراز شامل ہیں ۔ لیویز نے لاشوں اور زخمی کو فوری طوپرہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔