ویانا: ڈاکٹر عقیل خان آفریدی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد

April 16, 2024

ویانا (اکرم باجوہ) سیاسی و سماجی شخصیت آفریدی کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر عقیل خان آفریدی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دریا کے کنارے مرکزی اسلامک سنٹر کے قریب ڈوناو (Grill گرل) کے دل کش اور خوبصورت مقام پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی فیملیز، بچوں اور سیاسی، سماجی، رفاہی، مذہبی شخصیات کے علاوہ آسٹریا میں سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عدیل خان آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ شرکت کی اور شریک پاکستانی کمیونٹی کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔ڈاکٹر عقیل خان آفریدی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ میں دادا بن گیا ہوں جو اس عید الفطر کے موقع پر دوہری خوشی ہے۔