ڈیفنس میں چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کیلئے آنے والے ملزمان کی فائرنگ

April 16, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں واقع چائے کے ہوٹل پر ملزمان کی لوٹ مار ،واقعہ ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب پیش آئی ،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان واردات کرنے آئے،ایک ملزم کے لوٹ مار شروع کرتے ہی بھگدڑ مچ جاتی ہے،ہوٹل پر بیٹھے تمام افراد نے بھاگ کر جان اور مال کو محفوظ کیا،ایک شہری ملزم سے مزاحمت کرتا رہا،ڈاکو نے شہری کی ٹانگ پر گولی چلائی جو خوش قسمتی سے نہیں لگی،ملزمان ایک شہری سے موبائل چھیننے میں کامیاب ہوئے،ملزمان کے فرار ہونے کے بعد ایک شہری اسلحہ تھامے سامنے آگیا، دریں اثنا ڈیفنس بدر کمرشل میں دکان پر آنے والے دو افراد کو پولیس نے مشکوک سمجھ کر حراست میں لے لیا، واقعہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد جب دکان سے واپس جانے لگے تو پولیس وہاں پہنچی اور مذکورہ افراد کی تلاشی لینے کے بعد انھیں اپنے ساتھ لے گئی،ساؤتھ زون پولیس کے مطابق رات کو دو بندے دکان پر شاپنگ کے لیے آئے تھے ،ان کے حلیے سے دکاندار کو دونوں مشکوک لگے،پولیس موبائل شاپ کے سامنے موجود تھی، پولیس نے دونوں افراد کی معلومات لیں اور سی آر او بھی چیک کروایا گیا ، دونوں افراد خیابان محافظ پر ایک بنگلے پر صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں،پولیس نے بتایا کہ باقاعدہ تصدیق کے بعد دونوں افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔