سول اسپتال میں مریضوں کا مفت و معیاری علاج کیا جارہا ہے، ڈاکٹر خالد بخاری

April 16, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال آنے والے مریضوں کو مفت و معیاری علاج فراہم کیا جارہا ہے ، ان خیالات کااظہار ایم ایس ڈاکٹر روتھ کے ایم فاوُ سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر سید خالد بخاری نے سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ، مرکزی صدر اخلاق احمد خان کی قیادت میں وفد نے عید کے موقع پر ایم ایس سول اسپتال کراچی ڈاکٹر سید خالد بخاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور عید کی مبارک باد پیش کی، اس موقع پر مرکزی صدر اخلاق احمد خان نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ادارے کے سربراہ کا ادارے اور ملازمین سے مخلص ہونا ضروری ہے،ڈاکٹر سید خالد بخاری نےکہا کہ عید کی چھٹیوں میں بھی ڈاکٹرز ، نرسسز ، پیرا میڈیکل اور سپورٹنگ اسٹاف موجود رہا ۔