ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل اسسٹنٹ کمشنر ملیر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت منظور

April 16, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل اور رشوت وصولی کے مقدمے میں اسسٹنٹ کمشنر ملیر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزمان کو 10,10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں اسسٹنٹ کمشنر ملیر اعجاز ہالیپوٹو، اعجاز، ذوالفقار لغاری، شیخ ماجد حسین منگی و دیگر شامل ہیں۔