صہیونی بربریت کے نتیجے میں فلسطینی مسلمانوں کا قتلِ عام جاری ہے، قاسم فخری، پریس کانفرنس

April 16, 2024

کراچی ( اسٹاگ رپورٹر ) مرکزی رکن شوریٰ امیر تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن مفتی محمد قاسم فخری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین جل رہا ہےصہیونی بربریت کے نتیجے میں فلسطینی مسلمانوں کا قتلِ عام جاری ہے،مفتی قاسم فخری نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کہا کہ ریاست کے تمام ستون بالخصوص پولیس کا محکمہ نظام امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، کراچی کے شہری خوف کا شکار ہیں، دفاتر ، شاہراہوں ، مارکیٹوں، پارکوں، ، گھر کی دہلیز پر کوئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے جرائم میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، سسٹم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو اہل ہیں ان کو آگے آنا چاہئیے۔