الخدمت کے تحت عیدالفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

April 16, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ،عیدکے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی دفاترنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا خصوصی اہتمام کیا، فلسطینی پرچم لہرایا گیا ،فلسطینی مفلر گلے میں ڈال کر اور بیجز لگا کر نماز عید ادا کی گئی ،زخمی فلسطینی بہن بھائیوںکی جلد صحت یابی اور اہل فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،جبکہ عید ملن تقریبات میں بھی فلسطینی پرچم کے رنگ نمایاں رہے ،دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ ہمارے دل اہل فلسطین کی وجہ سے زخمی ہیں ،ان کے حالات پریشان کن ہیں ،اسی لیے الخدمت نے ان سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے اور ان کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔