بزرگ خاتون سے لوٹ مار کا مقدمہ درج

April 16, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد میں ایم کیو ایم کی بزرگ خاتون سے لوٹ مار کے واقعہ کا مقدمہ زخمی ہونے والی خاتون شاہینہ سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،مقدمہ کے مطابق خاتون کے بیگ میں نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں جو ملزم لے کر فرار ہو گیا۔