ایران نے اسرائیلی فوج کے بجٹ کا 10؍ فیصد خرچ کر کے حملہ کیا

April 16, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کے سابق فنانشل ایڈوائزر امینواخ کے مطابق اسرائیل نے ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کیخلاف ساڑھے ایرو اور ڈیوڈ سلنگ نامی انٹر سیپٹرز استعمال کیے جن میں سے ہر ایک کی بالترتیب قیمت ساڑھے تین ملین ڈالرز اور ایک ملین ڈالرز ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیل کے مقابلے میں دیکھیں تو ایران نے اس حملے کیلئے اسرائیلی اخراجات کا صرف 10؍ فیصد خرچ کیا، اور اتنے بڑے حملے کیلئے اس کے اخراجات بہت کم رہے۔ مستقبل کی بات کی جائے تو ایران آئندہ پانچ سال میں ایسے 50؍ حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء میں اسرائیلی فوج کا بجٹ 60؍ ارب شیکلز تھا، اس لحاظ سے دیکھیں تو ایران کے آئندہ حملوں سے بچنے کیلئے یہ رقم بھی ناکافی معلوم ہوتی ہے۔ اگرچہ اسرائیل نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کیخلاف اپنے دفاع میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے لیکن مبینہ طور پر اس کوشش کی اس نے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔