ٹیسلا کا بین الاقوامی ورک فورس میں 10 فیصد کمی کا اعلان

April 16, 2024

برلن ( جنگ نیوز) امریکی کارساز کمپنی’’ ٹیسلا‘‘ نے کہا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ورک فورس میں 10 فیصد کمی کر رہی ہے ۔اس کی وجہ بجلی پرچلنے والی گاڑیوں میں بڑھتی ہوئی مسابقت اور گرتی ہوئی سیلز ہیں۔ اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ پر بتایا ہے کہ ’’ ہر پانچ سال بعد ہمیں اپنی کمپنی کو بہتربنانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم ترقی کے اگلے مرحلے کےلیے تیار ہوسکیں۔ آخری مرتبہ ایلن مسک نے 2022 میں نوکریوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ معیشت کے بارے میں بہت برا محسوس کر رہے ہیں۔ ٹیسلانے کبھی نہیں بتایا کہ 2022 میں اس نے کتنے لوگوں کو نوکریوں سے نکالا تھا لیکن 2021 کے آخر تک کمپنی میں ایک لاکھ چالیس ہزارلوگوں میں سے 2023 کے شروع تک صرف 1 لاکھ ملازم باقی رہ گئے تھے۔