گندم خریداری میں کرپشن، مارکیٹ ریٹ میں کمی، محکمہ خوراک کے افسران کی چاندی، فی بوری 500 روپے بھتہ وصولی

April 16, 2024

ہالا(نامہ نگار) گندم خریداری میں کرپشن، مارکیٹ ریٹ میں کمی ،محکمہ خوراک کے افسران کی چاندی ہوگئی ،فی بوری 500روپیہ بھتہ وصولی جاری افسران سینٹروں کے بجائے بیوپاریوں کے آستانوں سے کام چلانے لگے زمینداروں کو بھاری نقصان تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کیلئے ضلع مٹیاری میں ایک لاکھ تیس ہزار بوری کا ہدف مقرر کیا گیاحکومت کی جانب سے مقررہ دس ہزار فی بوری اور مارکیٹ میں پندرہ سو کی کمی کے باعث افسران کی باچھیں کھل گئی حیدرآباد میں ڈی ایف سی کی سربراہی میں افسران نے ریٹ مقرر کر کے اپنا الگ ہدف بنالیا سعیدآباد سینٹر کے انچارج اصغر کامریڈ نے مقامی سینٹر آنے کی زحمت ہی نا کی اور تمام باردانہ حیدرآباد میں نجی ہوٹلوں پر فی بوری 500میں فروخت کردیا جبکہ ہالا گودام انچارج نے نجی پٹرول پمپ پر بیٹھ کر دیدا دلیری دکھاتےہوئےدیگر علاقوں کی ڈھل رسید پر پرائیویٹ باردانے میں بیوپاریوں سے گندم خرید کر گودام بھر کے مقامی زمیندار کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا علاقے کے زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ انسپکٹر کو ہم پر مسلط کرکے ہمیں کروڑوں کا نقصان دیا ہے جزا وسزا سے عاری محکمہ خوراک سے ہمیں کوئی انصاف کی توقع نہیں سول جج یا ڈپٹی کمشنر مٹیاری فوری نوٹس لے کر ریکارڈ چیک کرے کتنے مقامی زمیندار اور کتنے بیوپاری ہے۔