نوابشاہ علامہ اقبال ایکسپریس کو زوردار جھٹکے، حادثے سے بال بال بچ گئی

April 16, 2024

نواب شاہ( بیورو رپورٹ )کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ٹرین کو زوردار جھٹکے لگے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لے کر رفتار کم کر کے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی نائن اپ علامہ ایکسپریس بچھیری کے قریب 306_ 307میل کے مقام پر پہنچی تو ٹرین میں اچانک جھٹکے لگنے شروع ہوئے اور پوری ٹرین بری طرح جھولنے لگی جھٹکے لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور مسافر جن میں خواتین بچے بزرگ شامل تھے چیخنا چلانا شروع ہو گئے مسافروں کے شور و غل اور ٹرین کی زنجیر کھینچ دیے جانے کے باعث خطرے کو بھانپ کر ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لے کر ٹرین کی رفتار کم کر دی اور ٹرین کو بہ حفاظت مخدوش پٹڑی سے گزار کرٹرین کو گرنے سے بچا لیا ۔