سونا فی تولہ 800؍ روپے مہنگا

April 16, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں800روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کے اضافے سے2364ڈالر سے بڑھ کر 2371ڈالر فی اونس ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 800روپے فی تولہ کے اضافے سے 2لاکھ 47ہزار 300روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 2لاکھ 12ہزار 20روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 2650 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔