انٹر بینک میں ڈالر 28؍ پیسے تک مہنگا

April 16, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 28پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 29 پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں4.85روپے تک کی کمی، پاؤنڈ بھی 4.80روپے تک سستا ہو گیا،فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 277.90روپے سے بڑھ کر 278.00روپے اور قیمت فروخت 28پیسے کے اضافے سے 277.95 روپے سے بڑھ کر 278.23روپے ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 18پیسے کے اضافے سے 276.82 روپے سے بڑھ کر 277.00 روپے اور قیمت فروخت 29 پیسے کے اضافے سے 279.37 روپے سے بڑھ کر 279.66 روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 4.85 روپے کی کمی سے 298.84 روپے سے کم ہو کر 293.99 روپے اور قیمت فروخت 4.64 روپے کی کمی سے 301.47 روپے سے کم ہو کر 296.83 روپے پر آگئی۔