پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی

April 16, 2024

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کر دی گئی۔روٹی کی نئی قیمت 16روپے جبکہ نان کی قیمت 20روپے مقرر کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق فی روٹی کی قیمت 16روپے کی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 120گرام فی نان کی قیمت 20روپے ہوگی، نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔